|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2020

کوئٹہ: آن لائن کلاسز کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی جانب سے احتجاجی دھرنا حکومت اور طلبا کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد ختم کردیا، طلبا نےانٹر نیٹ کی بندش اور آن لائن کلاسز کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری دھرنا دے رکھا تھا

،طلبا وفد نے بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی، طلباء کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے بتایاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ کی بندش وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کی ہے،

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ طلبا کے تعلیمی سال کو بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبائی حکومت ایچ ای سی کو آن لائن کلاسز فریز کرنے کے حوالے سے زور دے گی،طلباء نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی روزانہ طلبا کے مسئلے پر ہر پیش رفت سے انہیں آگاہ کرنے کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔