|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2020

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں د یگر شعبوں کی طرح شعبہ فن اور صوبے کے تاریخی مقامات کی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کا فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے

حکومت صوبے کے فنکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائ کرتے ہوۓ انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کردار کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان مقامی مصوروں کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوۓ کیا

جنہوں نے دیواروں پر مصوری کے زریعہ لوگوں میں کوروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کو اجاگر کیا وزیراعلئ نے مصوروں کی سماجی شعبہ میں ان خدمات کو سراہتے ہوۓ کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایسی معیاری اور بامقصد سرگرمیوں سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان قدیم تہذیب و ثقافت کا حامل خطہ ہے اور مہر گڑھ جیسی قدیم ترین سولائیزیشن بلوچستان میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیۓ صوبے کے 1500تاریخی مقامات کو آئندہ مالی سال میں روڈ نیٹ ورک سے منسلک کر نے جا رہی ہے

انہوں نے مصوروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فن کو استعمال کرتے ہوۓ مہر گڑھ اور دیگر تاریخی مقامات کی اہمیت کو منی ایچرز کے زریعہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں وزیراعلئ نے کہا کہ کوئیٹہ اور دیگر اضلاع میں آرٹ پارک آرٹ گیلری اور فن اکیڈمیوں کے قیام عمل میں لایا جاۓ گا اور نوجوان مصوروں کے مابین مقابلوں کا صحتمندانہ رجحان پیدا کیا جاۓ گا اور انکے فن پاروں کی نمائیش کا انعقاد بھی کیا جاۓ گا