بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم منشیات کے دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا میں کمپئین اور کراچی کے مختلف بلوچ علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس فیصلے کا مقصد کراچی سمیت بلوچستان بھر میں منشیات سے اثر انداز علاقوں میں آگاہی مہم چلا کر لوگوں کو منشیات کے زہر سے بچانا ہے تاکہ ایک ترقی یافتہ سماج کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے دوستوں نے جدوجہد اور مستقل مزاجی سے ادارے کے فیصلے پہ عملدرآمد کرنے کے لئے سوشل میڈیا میں متحرک کردار ادا کیا اور اپنے بساط کے مطابق لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔
کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور،گڈاپ،گولیمار،جہانگیر روڈ،جبکہ ماری پور میں دلفل آباد،ٹکری ولیج،گریکس ولیج اور ھاکسبے میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے جبکہ ملیر میں نیو شفیع محمد گوٹھ،صدیق گوٹھ،صالح محمد گوٹھ،نوردین ولیج کے علاوہ مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے جبکہ لیاری میں سنگھو لائن،سیفی لائن ،بغدادی،لیمارکیٹ چوک،آٹھ چوک اور کلری میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کا مقصد کراچی سمیت بلوچستان بھر کے بلوچوں کے حقوق کے لئے متحدہ جدوجہد کرنا ہے اور پمفلٹ کی تقسیم اور سوشل میڈیا میں کمپئین اسی تسلسل کا حصہ ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی تمام دوستوں کی جدوجہد اور کاوشوں کو سراہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ کراچی کے بلوچ اس پلیٹ فارم پہ اپنے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی کے بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پہ متحد کرکے اپنے آئینی و قانونی حقوق کے جدوجہد کو اپنا شعار سمجھتی ہے اور اسے جذبے اور لگن سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔