کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید145کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10261جبکہ مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 114ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 145کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10261ہوگئی ہے۔
جبکہ ہفتے کو مزیدایک مریض کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 114ہوگئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں نئے کیس کوئٹہ، جعفرآباد، مستونگ،چاغی خضدار، پشین، کیچ، صحبت پور، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلات، جھل مگسی،نوشکی، ژوب، دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہفتے کو مزید42مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد3810ہوگئی ہے۔
دریں اثناء ملک میں کورونا سے مزید 112 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4116 ہوگئی جب کہ مزید 5018نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 202742 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 5018 کیسز اور 112 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 2215 کیسز 44 ہلاکتیں، سندھ سے 1949 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 437 کیسز 24 اموات، اسلام آباد 225 کیسز ایک ہلاکت، آزاد کشمیر سے 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ گلگت بلتستان سے 6 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب سے گزشتہ روز کورونا کے مزید 2215 کیسز اور 44 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 74202 اور اموت 1673 تک جا پہنچی ہے۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 25162 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے ہفتے کے روز کورونا کے مزید 225 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12206 اور اموات 120 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 6529 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1949 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 78267 اور ہلاکتیں 1243 ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ ہفتے کے روز مزید 1452 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 43444 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 914 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 437 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 25380 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک 12149 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے گزشتہ روز کورونا کے مزید 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1003 اور اموات کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 446 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ہفتے کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 6 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1423 ہوگئی ہے۔