|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کر دیا ہے اور اس ریلیف کا اطلاق اتوار کی شام سے باقاعدہ طور پر ہوچکا ہے تاہم کوئٹہ شہر میں موجود زرعی فیڈر اس ریلیف سے مستفید نہیں ہونگے۔

کیسکو نے یہ اقدام کوئٹہ شہر میں گھریلو صارفین کو مزید ریلیف پہنچانے کے لیئے اٹھایا ہے۔تاہم بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

علاوہ ازیں صارفین اپنے موجودہ بل باقاعدگی سے جمع کرائیں تاکہ انکے بجلی کے فراہمی کے اوقت کار کو مزید بڑھایا جا سکے۔