کراچی:کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات اور غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اوور بلنگ کے خلاف لیاری میں چاکیواڑہ فٹبال ہاؤس، ماما سوئیٹ،میراں ناکہ ،بکراپیڑی اور شاہ لطیف بھٹائی روڈ پر عوام نے احتجاج کیا۔۔
چاکیواڑہ ماما سوئیٹ پر احتجاج جاری تھا کہ رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے سوشل میڈیا پر دیکھااور احتجاج میں شامل ہوگئے ۔۔ایم پی اے نے اعلان کیاکہ اب احتجاج صرف لیاری کی سڑکوں پر نہیں ہوگا اگر ایک ہفتے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی گئی تو آیندہ جمعے پہلے مرحلے میں لیاری کی ہر سڑک پر احتجاج کرینگے اور پھر لیاری کی عوام کو اکھٹا کرکے گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کی کال دینگے
۔۔۔یہ احتجاج عوام کا ہے اور عوام کاحق لینا جانتے ہیں ۔۔۔۔انہوں نے کہا چودہ چودہ گھنٹے بجلی بندش سے لوگوں کا جینا محال ہوچکاہے۔۔انکا کہنا تھا کہ کب تک ہم مظاہرے اور دھرنے کرتے رہینگے
اور حکومتیں لولی پاپ دیکر عوام کو دھوکہ دیتی رہینگے ۔۔سید عبدالرشید نے کہاکہ حکومتی نمائندے عہدے اور وزارتیں رکھ کر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کی بات کررہے وہ پہلے حکومت چھوڑیں اور پھر بات کریں ہم انہیں کندھوں پر بٹھائیں گےاس موقع پر ابوبکربلوچ ، ہدایت اللہ بلوچ،جوادشعیب،حفیظ اللہ بلوچ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔۔۔