|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2020

قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہیں حکومت سے ایک ایک کرکے اتحادی نکل رہے ہیں موجودہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور شدید مہنگائی کی چکی میں پسے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا موجودہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کی مزید نواز گیا۔

حکومت نے تیل کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے بغیر اضافی ٹیکس بجٹ کا دعوای کرنے والی حکومت نے ابھی سے منی بجٹ لانے شروع کر دیا ہیں جمعیت علماء اسلام نے بجٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے نیازی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا ملک مزید ان نااہلوں اور نالائقوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامع شاہ ولی اللہ کوہنگ قلات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سابق سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی مفتی محمد طیب حیدری قاضی فد الرحمان عادل مفتی لطف الرحمان اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومتی عمارت سے ایک ایک کر کے اینٹیں نکلتی جارہی ہیں خود حکومتی پارٹی میں بھی کئی ارکان وزارت عظمیٰ کے لیئے پس پردہ لابنگ میں مصروف ہیں لگتا ہے کہ نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہیں بی این پی کی حکومتی اتحاد سے نکل جانے کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچھی ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ ق سمیت دیگر اتحادی بھی حکومتی کارکردہ گی سے ناخوش ہیں جس سے صاف ظاہر ہیکہ نیازی حکومت کی اب الٹی گنتی شروع ہو گئی ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے روپے کی قدر کم کرکے مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ کردیا شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں ملک میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں مگر موجودہ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔

اور سرکاری ملازمین جو پہلے سے شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا جو کہ نہایت ہی ضروری تھا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناہلوں اور نالائقوں کا ٹولہ ہے ہیں جو ملک کے لیئے نقصاندہ ہیں موجودہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیوں کی کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچا سکیں اور اب تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر تقریباََ چھبیس روپے کا اضافہ کیا گیا۔

اور اس میں غریب عوام سے فی لیٹر تیس روپے لیوی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہیں جو کہ موجودہ حکمرانوں کے لیئے باعث شرم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیبیں بھررہی ہیں نیازی حکومت ملک کے لیئے رسک بن چکی ہے اب ملک ان نا اہلوں کا متحمل نہیں ہو سکتا نیازی کو اب گھر جانا ہوگا۔