تربت: معروف سیاسی و مذہبی شخصیت نجیب الرحمٰن زامرانی کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا،اسے گزشتہ شب کراچی میں بھتیجا سمیت نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔زامران سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی، سیاسی و قبائلی شخصیت مولانا مجیب الرحمن زامرنی اور ان کے بھتیجے انس عامر کو گزشتہ شب گارڈن کے علاقے میں دوران سفر گاڈی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گی
ا ان کا نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد کراچی میں ادا کردیا گیا۔وہ کالعدم جماعت الدعوہ کے اہم رہنما رہے جبکہ مولانا مجیب الرحمٰن زامرانی گزشتہ الیکشن میں ملی مسلم لیگ کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار بھی تھے۔معروف شخصیت کرنل شاھد چوھدری سمیت مختلف طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات نے مولانا مجیب الرحمٰن زامرانی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔