|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: پی پی ایچ آئی بلوچستان نے کومسیٹس اسلام آباد کے تعاون سے جعفرآباد کی پسماندہ تحصیل گنداخہ کے عوام کو جدید طرز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب پورا کر دیا چوکی جمالی میں ٹیلی ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لانے سے دور افتادہ علاقے کے عوام کی رسائی ماہر امراض ڈاکٹر تک ممکن بنا دی گئی پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز احمد جمالی اور کومسیٹس اسلام آباد کے مابین ایم او یو پر دستخط ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں جعفرآباد کی تحصیل گنداخہ کے دور افتادہ علاقے چوکی جمالی میں تاریخ کا پہلا ٹیلی ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔

جہاں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ اسلام آباد کے ماہر امراض ڈاکٹرز کرینگے پی پی ایچ آئی جعفرآباد کے ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل نے ٹیلی ہیلتھ کلینک کے متعلق صحافیوں کو بتایا ہے کہ کومسٹیس کے تعاون سے پی پی ایچ آئی نے ایک ماہ کے دوران دو کمروں پر مشتمل ٹیلی ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لایا ٹیلی ہیلتھ کلینک میں اعلیٰ معیار کا فرنیچر مکمل سولر سسٹم سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈش نصب کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کومسٹیس سے لنک کیے ہوئے کمپیوٹرز وڈیو کانفرنس کے لیے ایل ای ڈی اسکرین سسٹم نصب کیا گیا۔

جس کے ذریعے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مریضوں کا آن لائن مفت علاج کرنے کیساتھ مشورے بھی دے گی انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر چوکی جمالی کو منتخب کرنے کا مقصد دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کے عوام کو جدید طرز پر علاج کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔

ٹیلی ہیلتھ کلینک میں الٹراساونڈ ذچہ و بچہ کی صحت آنکھ کان ناک گلے دانت دل کے امراض جلد کی بیماری بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائیگا جدید سسٹم کومسٹیس اسلام آباد سے لنک ہوگا ٹیلی ہیلتھ کلینک پر آنے والے مریض اسلام آباد کے ماہر امراض ڈاکٹروں سے مشورے اور علاج کرواسکیں گے اور انہیں علاج معالجے کے لیے کسی بڑے شہر جانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔