کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ پر ایئرپوٹ روڈ سے متصل کلی گل محمد کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے میں سینیٹر منظور کاکڑ محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ سے منظور کاکڑ کے محافظوں کی گاڑی کو نقصان پہنچا، سینیٹر منظور کاکڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں خیریت سے ہوں، نامعلوم حملہ آوروں نے کلی گل محمد کے قریب میری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، میرے ڈرائیور نے فوری طور پر کمال مہارت سے گاڑی نکال لی جبکہ میرے محافظوں کی گاڑی حملے سے متاثر ہوئی ہے۔