|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 29کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد11128جبکہ اموات کی تعداد 126ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 29کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11128جبکہ اموات کی تعداد 126ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کوئٹہ میں 8373، جعفرآباد328، کیچ میں 236،خضدار میں 226، مستونگ میں 221،چاغی میں 189 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 293مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 7224ہوگئی ہے جبکہ اس وقت صوبے میں وائرس کے 3778ایکٹو مریض موجود ہیں۔