کوئٹہ: ہوٹلز میں ایس پیز کے تحت بیٹھ کر کھانا کھانے،اسمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کے آئندہ نوٹیفکیشن میں رات 10 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے اورشادی ہالز کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے مطالبات کیلئے تاجر نے احتجاجی ریلی نکالی
،مظاہرین ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر دھرنا دینا چاہتے تھے مگر پولیس کے روکنے پر مظاہرین نے منان چوک پر دھرنا دے دیا،،،انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے باربار مطالبات لے کر گئے مگر ہماری ایک نہ سنی گئی،
احتجاج میں شریک ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہوٹلز پر لگا ئی گئی پابندی کے باعث دیوالیہ ہوگئے ہیں اب حکومت ہماری حالت پررحم کرے،
مظاہرین نے14 جولائی کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کی کال دیتے ہوئےتاجروں کے خلاف دائرمقدمات ختم کرنے کا بھی مطالبہ ردیا،