|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2020

خضدار: اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے لیویز تھانہ خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خضدار لیویز حسب روایت منشیات کے خلاف جاری مہم میں متحرک ہے قومی شاہراہ پر آئے روز بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے کے بعد شہر میں بھی کامیاب کارروائیں کررہی ہے۔

گزشتہ روز سونیجی کوشک کے مقام پرلیویز سی آئی اے کی نگرانی میں لیوز لائن آفیسر ریاض احمد سی آئی اے انچارج نور احمد زہری نے کامیاب چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا منشیات برآمد کارروائی کے دوران تین کلو چرس پانچ سو ستر گرام شیشہ برآمد کرکے دو ملزمان عبدالمالک محمد یوسف ساکنان کوشک کو گرفتار کرکے تین عدد موبائل بھی قبضے میں لے لی گئی۔

ملزمان عرصہ دراز سے منشایت فروخت کرتے تھے جس سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہورہے تھے علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او لیویز تھا نہ عبدالرحمان لیویز لائن آفیسر نیاز مینگل کی سربراہی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور سکندر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی واضح رہے کہ ملزم سکندر نے گزشتہ روز زیدی۔

میں اسلح کے زور پر موٹر سائیکل مالک کو زخمی کیا تھا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا تھا اس موقع پر زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپرہ نے کہا کہ خضدار لیویز کی سی آئی اے برانچ کی جانب سے شہر کے وسطی علاقوں میں جرائم پیشہ بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایک اہم اقدام ہے۔

خضدار لیویز ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کی سربراہی میں ہر قسم کے جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے ہم ان عناصر کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ منشیات جیسی لعنت میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں ہم انہیں کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔