|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2020

مستونگ: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی آفیسران وعملے کی دن رات انتھک محنت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت و پی ڈی ایم کی خصوصی تعاون سے ضلع مستونگ سے ٹڈی دل کا مکمل صفایاکر دیا گیا ہے۔تاہم زمینداروں کی شکایات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے محکمہ زراعت کے پاس اینٹی ٹڈی دل زہر اور اسپرے کے لیے مشنری دستیاب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ زراعت کے آفیسران کی منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر زراعت آفیسرعبدالحکیم سرپرہ, محمد اقبال علیزئی, قاسم عبدالحکیم رند, ظہور احمد کھوسہ, میر احمد علیزئی ہارون انجم و دیگر عملے و آفیسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے اور ان سے زمینداروں کے فصیلات کو پینچنے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعجاز آحمد سرپرہ نے کہا کہ مستونگ اور گردونواح میں آج سے 5 ماہ قبل یعنی مارچ 2020 میں ٹڈی دل کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ زراعت نے ہنگامی بنیادوں پر ٹڈی دلوں کو تلف کے لیے ضلع میں 6 ٹیمیں تشکیل دی جن کی سربراہی ذراعت آفیسر ان عبدالحکیم سرپرہ محمد اقبال علیزئی قاسم عبدالحکیم رند ظہور احمد کھوسہ میر احمد علیزئی اور ہارون انجم نے کی اور ساتھ ہی ایک کنٹرول سینٹر کی قیام بھی عمل میں لائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال ٹڈی دل نے ایک بہت بڑی تعداد میں مستونگ تحصیل دشت تحصیل کھوچہ اور تحصیل کردگاپ کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کی کھڑی فصلوں اور باغات پر حملہ آور ہوگئے۔تاہم ٹڈی دل نے زیادہ تر تحصیل دشت میں اسپلنجی عمر ڈھور گونڈین اور دیگر ایریا میں فصلات کو نقصان پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی مکمل خاتمے کے بعد اب محکمہ زراعت کے ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

سروے مکمل ہوتے ہی نقصانات کا تخمینہ لاگت اکٹھا کر کے صوبائی حکومت و پی ڈی ایم اے کو ارسال کر دینگے۔اعجاز آحمد سرپرہ نے کہا کہ ٹڈی دل کی خاتمے کے بعد محکمہ زراعت نے ضلع بھر میں اسپرے مہم کا کام روک دیا ہے۔

تاہم محکمہ کے پاس ملخ کش زہر مشینری اور ULVمشین اور زہر موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی احکامات کی روشنی میں محکمہ کے تمام ٹیموں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر زمینداروں کے ساتھ رابطہ رکھے تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات یا ہنگامی حالت سے فوری طور پر نمٹ سکیں۔