کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی پشین میں قبائلی عمائدین سے ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے،نفرتیں پھیلانے والے ناکام رہینگے، انہوں نے تربت میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا اور ان نے دونوں منصوبوں کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو ایک ارب روپے کا چیک دیا،
تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے منصوبے پنجاب کے عوام کی طرف سے بلوچ بہن بھائیوں کے لئے تحفہ ہیں انہوں نے کہا کہ تربت کا ہسپتال اور تفتان کا کمیونٹی سینٹر صوبائی ہم آہنگی اورباہمی محبت کا نشان بنے گام ہم خالی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھاتے ہیں،
بلوچستان آکر کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو تا اور میں آئندہ بھی بلوچستان آؤں گا، بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا،
انہوں نیکہا بلوچستان کے لئے وزیراعلیٰ جام کمال کی خدمات قابل تحسین ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ تربت ہسپتال اورتفتان میں کمیونٹی سینٹر کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اورعوام سے اظہار تشکر ہے اور جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کی معاونت خوش آئند ہے۔
عثمان بزدار کی بلوچستان آمد پر بے حد خوشی ہے،ان کے آنے سے محبتیں بڑھیں گی۔ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل ستائش ہے اور ہم نے مل کر عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانی ہیں، لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہے ایسے کام کر کے جائیں گے جو آنے والی حکومت کیلئے مثال بنے۔