بسیمہ: بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر انجپروفیسر عبدالخالق بلوچ اور اس کے ساتھی عبدالرشید کو ان کے آبائی گاؤں تحصیل ناگ میں شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیف الرحمن عیسی زئی سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی میر محمد عارف ریکی۔
میر علی حسن بلوچ عبدالخالق بلوچ نصیر آحمد کبدانی برکت علی ساسولی دین محمد بلوچ عمران بلوچ محمد ایوب بلوچ انوارالحق بلوچ حافظ برکت اللہ عیسی زئی ایڈوکیٹ میر عبدالطیف عیسی زئی چاچا مجیب عیسی زئی محمد حسن بلوچ عبدالرحمن سمالانی جہانزیب بلوچ عبدالباسط سمالانی نے (ر) پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور اس کے ساتھی عبدالرشید کو ان کے آبائی گاؤں تحصیل ناگ میں شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ھوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اور انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش واقع ضلع واشک بالخصوص تحصیل بسیمہ و ناگ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پروفیسر عبدالخالق بلوچ ایک خیر اندیش اور درد دل رکھنے والے ایک ملنسار اور شفیق انسان تھے اور ان جیسے شخصیات کی قتل سے ڈسٹرکٹ واشک ایک تعلیم یافتہ اور باشعور انسان سے محروم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سول انتظامیہ اپنے دوسرے تمام ذمہ داریوں کو چھوڑ کر صرف اور صرف لیویز چیک پوسٹوں پر بھتہ لینے کی اسے فکر پڑی ہے ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہید پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور اس کے ساتھی شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔