|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2020

سبی: سبی اور اردگردکے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادار بارش،سبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے سیلابی خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،فلیڈ کنڑول روم میں ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے اور باخبر رکھنے کے لئے عملہ 24گھنٹے موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز سبی اور اس کے گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موصلدار بارش کا سلسلہ شروع ہوا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوش گوار ہوا ہے جبکہ سبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں اس وقت 52ہزار کیوسک درمیانی سیلابی ریلہ گذر رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کسی بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمر جنسی قائم کر دی ہے اور عملہ کو ایمر جنسی فلیڈ کنڑول روم میں 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ان نمبروں پر رابطہ کریں فلیڈکنٹرول08339230267، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی 03337797767، اسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی 03218041392، اسٹنٹ کمشنر بختیار آباد زوہیب احمد 03333663200اور ایکسین ایری گیشن اشوک کمار 03331022190اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آگاہ کریں۔