|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11424جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8399ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے 3اضلاع کوئٹہ،خضدار اور ژوب سے کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہوئے۔

جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11424ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں 86مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8399ہوگئی جس کے بعد اس وقت صوبے میں کوروناو ائرس کے 2894مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 131تصدیق شدھ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔