دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں وڈھ میں ہندو تاجر نانک چند کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان کی سرزمین کو ایک مرتبہ پر خون سے نہلانے کی کوشش ہورہی ہیں جو کہ افسوسناک عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہندو تاجر کا قتل قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں۔
صدیوں سے آباد پورے بلوچستان میں ہندو برادری بلوچستان کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ رہیں ہیں اور بلوچستان کے روایات اپنا کر کبھی اپنے آپکو الگ نہیں سمجھیں ہیں کچھ قوتیں جان بوجھ کر بلوچستان کے حالات کو خرابی کی طرف دھکیل رہے ہیں تاکہ جھالاوان خصوصاً خضدار کے پرامن حالات کو ایک مرتبہ پھر خراب کیا جائے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تحفظ دینا ہمارا حق ہیں اور کسی بھی صورت ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ بلوچستان میں ہونے والے مظالم ظلم و زیادتیوں اور استحصالانہ پالیسیوں کے خلاف واضح موقف اپنا کر انکے خلاف سخت آواز اٹھائی ہیں اور اب بھی بلوچستان کے لوگوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ہندو تاجر نانک چند کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔