|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2020

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل و ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ گزشتہ دن وڈھ میں ہندوتاجر نانک چند پر دن دہاڑے فائرنگ اور قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

ہندو تاجر کی قتل قبائلی رسم ورواج کے خلاف ہے انہوں نے کہاکہ ایک دفعہ پھر جھالاوان کے امن وامان کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا مقصد علاقے میں خوف وہراس وبدامنی کو حوا دیناہے بی این پی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ خضدار انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور علاقے میں بدامنی پیداکرنے والے تمام عوامل کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوتاجر کے قتل سے اقلیتی برادری کے لوگوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے اقلیتی برادری کی جان ومال کو تحفظ کرنا انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے انتظامیہ امن وامان قائم کرنے میں موثر کردار اداکرے اور نانک رام کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔