|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2020

تربت: کیسکو کے خلاف ڈھول کی چاپ پر شہریوں کا انوکھا احتجاج، ڈھول بجا کر گانا گائے اور سڑک بلا کردیا۔ کیسکو کی جانب سے تین ٹرانسفارمر کے لنک اتارنے کے خلاف مین چوک تربت پر دھرنا دے کر چاہ سر جنوبی کے مکینوں نے ڈھول بجا کر واپڈا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا۔احتجاج کے دوران راستہ بند کردیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔

عام لوگوں نے بھی احتجاج میں شامل ہو کر کیسکو کے رویے کی مذمت کی۔اس انوکھے احتجاج میں شامل افراد نے ایس ای کیسکو سمیت کیسکو حکام کے خلاف گانے کی طرز پر خوش الحانی کے ساتھ نعرہ بازی اور کیسکو حکام کے خلاف مزاحیہ گانا گاتے رہے۔ اس دوران عام لوگوں کی بڑی تعداد نے مین چوک میں اس انوکھے میں شامل ہو کر کیسکو کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے موجودہ ایس ای نے چارج سنبھالا ہے تربت سمیت پورے کیچ میں بجلی کا مسلہ شدت اختیار کرگیا ہے۔آئے روز کسی نا کسی علاقے سے کیسکو کے خلاف لوگوں کا احتجاج ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ای کیسکو کی ہدایت پر چاہ سر جنوبی میں تین ٹرانسفارمر کے لنک بلا وجہ اتار کر لوگوں کو تاریکی میں دھکیل دیا گیا مگر کیسکو کو اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے شاہی تمپ فیڈر میں بجلی بند ہے جبکہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں چار دنوں کے بعد بجلی بحال کردیا گیا۔اسی طرح پورے دشت میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے بجلی بند ہے۔

دوسری جانب ایس ای کیسکو کی من مانیوں پر نا عوامی نمائندے اور نا ہی ضلعی انتظامیہ کچھ کہنے کی ہمت رکھتی ہے۔کیسکو حکام کے خلاف ایک مہینے سے مختلف علاقوں میں احتجاج ہورہی ہے۔تربت میں کل بھی کوشقلات، شاہی تمپ اور دیگر علاقوں کے مرد وخواتین نے احتجاج کیا لیکن شاہی تمپ فیڈر کی بجلی یقین دہانی کے باوجود بھی بحال نہیں کی گئی۔