|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2020

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار مثبت رہا ہے۔ تربت دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

دہشتگردی کو بلوچستان میں ختم کردیا گیا ہے ۔ بلوچستان میں مثالی امن قائم ہے جو برقرا ر رہے گا۔کوئٹہ آج سے چارہ ماہ پہلے کورونا کا پہلا کیس بلوچستان میں رپورٹ ہواتھا چارہ ماہ بعد کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  سمیت بلوچستان بھر میں کیسز میں کمی آئی ہے۔ کیسز جون کے مقابلے میں 50% فیصد کمی آئی ہے ۔

 بلوچستان میں صحتیاب افراد کی شرح 80% ہے جو خوش آئند ہے۔ دیگر صوبوں سے بلوچستان کے صحتیاب افراد کی شرح زیادہ ہے ۔ کورونا سے جاں بحق افراد کی شرح 1% فیصد ہے۔

1500 ٹیسٹ کرنے کی روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ عید الفطر کو کیس میں اضافہ ہوا ہےتھا ۔

 عید کے بعد پورے ملک میں کیسز میں اضافہ ہوا ۔ عید قربان پر بھی کیسز میں اضافہ یا خدشہ ہے۔

 شہریوں سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ بہت جلد بلوچستان سے کورونا ختم ہونےکو ہے۔

 چیف سیکرٹری کے بارے میں کیش ایوارڈ کی خواہش کااظہار کرنے کے بارے میں غلط خبریں چلی۔