|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2020

بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کےذریعے کیاگیا جس سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔