|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2020

قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے یکہ بلوچ قوم نے ہمیشہ پاکستان کے لیئے قربانیاں دی ہیں مگر بلوچ قوم کے قربانیوں کوہر دور میں فراموش کیا گیا ہیں حکومت نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھینک دیا ہیں پیٹرول پر ایک ساتھ پچیس روپے اضافہ کر نا غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہیں۔

ملکی اقتصادی حالت مخدوش ہیں اور معیشت کا حال برا ہے موجودہ حکومت کی تازہ ترین صورتحال دیکھتے ہوئے مغل شہزادوں کے آخری ایام یاد آرہے ہیں ابھی تو فلم کا ٹریلر ہے پوری فلم بہت جلد عوام کے سامنے رلیز ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف شہروں کے دورہ مکمل کرنے کے بعد بلوچ ہاؤس قلات میں پارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ ملک انتہا ئی نازک دور سے گزار رہا ہے ہمیں چاہئے کہ یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ملکی بقاء کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے ملکی اقتصادی حالت دیگر گوں ہوتی جارہی ہیں غریب عوام شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں پیٹرولیم مصنوعات پر 25 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گراد یا ہیں۔

اگر مہنگائی کی رفتار کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو عوام کی جانب سے خطرناک ردعمل آسکتی ہیں موجودہ حکومت کے پاس عوام کی خدمت کے لیئے کوئی بھی ویثرن نہیں ہیں اور موجودہ حکومت کی تازہ ترین حالات کو دیکھ کر مغل شہزادوں کے آخری ایام یاد آرہے ہیں ابھی تو فلم کا ٹریلر ہے بہت جلد پوری فلم عوام کے سامنے ریلیز ہو گی اور اس فلم میں کرپشن کے نئے ریکارڈ آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا چلا آرہا ہوں کہ ہمارے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں ایسے موقع پر ہمیں آپس میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کر نا چاہئے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم نے ہردور میں پاکستان کے لیئے قربانیاں دی ہیں مگر بلوچ قوم کی قربانیوں کو ہمیشہ فراموش کیا گیا ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیئے بات کی ہیں اور اس کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کیا ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ سندھی پنجابی پٹھان سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔