ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، لائرز ونگ کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ اور کنور اقبال ایڈووکیٹ اور ملک زاہد چنڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرائیکی قوم کے ساتھ اس صدی کا سب سے بڑا دھوکہ کیا ہے۔
عمران خان نے صوبہ محاذ والوں کے ساتھ سو دن میں صوبہ بنانے کے نام پر ووٹ لیے اور دو سال کے بعد سرائیکی قوم کی شناخت کا قتل عام اور سول سیکرٹریٹ کے نام پر سرائیکی قوم کے ساتھ سازش کی سرائیکی وسیب کی عوام نے کبھی سول سیکٹریٹ کا مطالبہ نہیں کیا تھا پی ٹی آئی کے منشور میں صوبے کے قیام کا وعدہ اور معاہدہ تھا اور اس پر بھی عمران خان نے یوٹرن لے لیا ہم سول سیکٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ مکمل 23 اضلاع پر سرائیکی قومی شناخت کے ساتھ صوبہ سرائیکستان کا قیام فلفور عمل میں لایا جائے جسکا صدر مقام مکمل ملتان ہو جسکی تاریخی جغرافیائی اور مرکزی حیثیت ہے اس سے قبل پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ق لیگ صوبے کے قیام کے بل اسمبلیوں میں لاچکے ہیں۔
موجودہ حکمران اس آئینی بل پر عملدرآمد کرے اور دوسری جماعتیں صوبے کے قیام میں بل کی حمایت کریں وزیراعظم عمران خان آج آپکی حکومت مرکز اور صوبہ پنجاب میں سرائیکی قوم کے ان ووٹوں کی وجہ سے ہے جو آپ نے صوبے کے نام پر لیے اور آپ سرائیکی قوم کو ان کا حق صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے عملی اقدام کریں۔