|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2020

گنداواہ: تحصیل جھل مگسی کے علاقے گھار میں گزشتہ رات رشتے کے تنازع پر ماں بیٹے سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد قتل کردیے گئے۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جھل مگسی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جاہ وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر آر ایچ سی جھل مگسی پہنچائی۔

جہاں ضروری کاروائی بعد نعشوں ورثا کے حوالے کردی گئی۔لیکن جھل مگسی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے جھل مگسی انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے آئے روز ضلع میں قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے نوٹس لینے کا مطالبہ۔