|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2020

بسیمہ: بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی بسیمہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی ضلعی ڈپٹی سکر یٹری عبدالخالق بلوچ ضلعی کسان ومائیگری سیکرٹری محمد ایوب بلوچ مرکزی کونسلر و سینئر رہنما چچا مجیب عیسی زئی محمد اسلم عیسی زئی سمیت دیگر شریک تھے۔

احتجاجی مظاہرہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر حالات کو نادیدہ قوتیں جان بوجھ کر خراب کررہے ہیں صوبائی حکومت بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا قتل عام جاری ہیں اور لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے سب کچھ حکومت کی سرپرستی میں ہونے کا شبہ ہو رہا ہے۔