|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2020

چمن: چمن پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف جاری دھرنا مظاہرین کا پاک افغان باب دوستی کی جانب مارچ زیرو پوائنٹ پر دھرنا تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر شاہراہ پر 55دنوں سے جاری دھرنے کے شرکا جن میں مقامی تاجران آل پارٹیز لغڑی اتحاد شامل ہیں نے پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب مارچ کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیا۔

اور نعرے بازی کی جس پر ایف سی فورس کی جانب سے ان مظاہرین کو آگے بڑھنے سے رکھا گیا روکنے پر سیکورٹی فورسز اور دھرنا شرکا میں پتھراؤں بھی ہوا تاہم پتھراؤں سے کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جس پر سیکورٹی حکام کی جانب سے دھرنا مظاہرین کے ممبران سے مذاکرات کی گئی سیکورٹی حکام اور دھرنا مظاہرین میں شامل مقامی تاجران کے مابین مذاکرات کامیاب رہے سیکورٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر دھرنا مظاہرین نے زیرو پوائنٹ پر جاری دھرنا ختم کر دیا حکام کی جانب سے کہا گیا کے پاکستان میں پھنسے ہوئے افغانی باشندوں کو وطن واپسی جانے کا راستہ دیا جائے گا۔

اور پاک افغان بارڈر کو پہلے جیسے پیدل آمدورفت کیلئے شام پانچ بجے تک آپ لوگوں کو فائنل جواب دیا جائے گا جس کو مناتے ہوئے دھرنا مظاہرین نے احتجاج کو زیرو پوائنٹ پر سے ختم کر کے 55دنوں سے جاری جگہ پر منتقل کیا دھرنا مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کے جب تک پاک افغان بارڈر کو پیدل مکمل طور پر نہیں کھولا جاتا دھرنا اسی طرح جاری رہے گا۔