|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2020

گوادر: سیکر یڑی صحت حکومت بلوچستان دوستین خان جمالد ینی نے گزشتہ روز گوادر پہنچنے کے بعد زیر تعمیر ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر کی عمارت کا معائنہ کیا اس موقع پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو اکرم بلوچ نے منصوبہ کی پیش رفت کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گواد رکی نئی عمارت 150.00ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے جس کی تعمیر کا دو رانیہ دوسال رکھا گیاہے۔

تاہم اس موقع پر سیکر یڑی صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جہاں میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالطیف دشتی نے ان کو اسپتال کی کارکر دگی اور جملہ مسائل کے متعلق بر یفنگ دی۔ سیکریڑی صحت نے تھیلسمیا سنٹر گوادر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں تعنیات عملہ کی کارگردی اور جزبہ کی تعر یف کی۔ بعد ازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت شادو بند گوادر کا بھی دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم مرتضیٰ بلوچ نے ان کو بی ایچ یوز کی کارکردگی اور علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے ادارے کی کارگردی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ تاہم اس موقع پر سیکر یڑی صحت کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس میں کسی بھی قسم کی فرو گزاشت بر داشت نہیں کی جائے گی۔

حکومت صحت عامہ کی سہو لیات کی فراہمی کے لئے پر جوش ہے صحت کا عملہ اپنے فرائض منصبی تنددہی سے ادا کریں تاکہ بیماروں کی تیمار داری اور علاج میں کوئی کسر باقی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کو مثالی بنانے سے ہی مقاصد کا حصول ممکن ہے جس کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے جن مراکز صحت میں سہولیا ت کی کمی ہے وہاں تمام تر سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو کی زیر تعمیر عمارت پر کام کی رفتار مز ید تیز تر کرنے اور اس کے کام کے معیار کو مثالی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے بعد یہ صحت کا ایک جد ید مرکز بن جائے گا اور یہاں پر آبادی کے تناسب سے صحت عامہ کی سہو لیات بہم پہنچائی جائینگی۔