حب: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنماء رؤف خان ساسولی نے حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی نشستوں کا اضافہ کیا جائے صوبائی نشستوں کی کمی کی وجہ سے مخلوط حکومت بنتا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں کرپشن ہوتا ہے کرپشن کے راستہ بند کرنے اور عوامی نمائندگی کا واحد ذریعے نشستوں کا اضافہ ہے۔
انہوں کہا کہ نشستوں کے اضافہ سے بلوچستان میں عوام کی نمائندگی کا اچھا موقع ملے گا انہوں کہا کہ صوبے میں بے روزگاری زیادہ ہے بے روزگاری کے اضافہ کی وجہ سے بدامنی کا اضافہ ہورہا ہے حکومت روزگار کے موقع فراہم نہیں کررہا ہے۔
بلوچستان میں سرکاری نوکری کے حصول کے لئے پیسے دینے ہوتے ہیں سرکاری نوکری کے حصول کے لئے کم از کم دس سے پندرہ لاکھ روپے دینا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے دوران وفاقی حکومت نے بارہ ہزار فی کس جو فنڈ دیا گیا اس صورتحال میں بلوچستان کے پچاس فیصدآبادی اس فنڈ سے محروم رہا بلوچستان کے اکثریت جھونپڑیوں میں رہتے ہیں اور لوگوں کے پاس موبائل فون نہیں ہے جو اس سہولت سے محروم ہوگئے