|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2020

سبی: میونسپل آفیسر ز سبی کی جانب سے میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہیں کے فنڈز خورد برد کرنے کیخلاف میونسپل کمیٹی سبی کے مزدوروں نے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

عیدالاضحی سے قبل جون جولائی 2020 کی تنخواہیں اوور ٹائم کے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین اور انکے بچے اپنی عید کی خوشیاں منا سکیں میونسپل کمیٹی سبی کے مزدور رہنماؤں اسماعیل شاہ طاہر وکٹر سہوترا غوث بخش ابڑو اور دیکر رہنماؤں نے کہا کہ سابق میونسپل آفیسر نے میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کے فنڈز اپنی عیاشیوں اور دیگر مد میں اڑادیئے۔

جس کی وجہ سے عید سے قبل ملازمین کو دو ما جون وجولائی کی بجائے صرف ایک ماہ جولائی کی تنخواہ دی جا ر ہی ہے۔ جو ن 2020 کی تنخواہ کے فنڈز کو کھا گیا اسکی مکمل تحقیقات کرائی جائے ورنہ مزدوروں کا حق کھانے والوں کیخلاف سبی میں شدید احتجاج کیا جائیگا اور آج 28 جولائی سے احتجاجی کیمپ لگا کر روزانہ مظاہرے ہونگے اور تادم مرگ بھوک رڑتال سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ فیڈریشن کے سبی زون کے صدر عطا۶ اللہ مری جمعہ خان خجک اور دیگر رہنماؤں نے میونسپل کمیٹی سبی کے مزدوروں کی تنخواہیں اوور ٹائم کے فنڈز خورد برد کرنے کی شدید مزمت کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جون 2020 کی تنخواہ کی گرانٹ جاری ہونے کے باوجود مزدوروں کی تنخواہ کیوں ادا نہیں کی گئی۔

سابق چیف آفیسر کیخلاففوری تحقیقات کرائی جائے اب عید سے قبل دو ماہ کی بجائے صرف ایک ماہ جولائی 2020 کی تنخواہ ادا کی جارہی ہے جو غریب مزدوروں کا معاشی قتل اور انتہائی قابل مزمت اقدام ہے۔ میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین و مزدوروں کی احتجاجی تحریک حق پر مبنی ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن مزدوروں کی تنخواہوں کے فنڈز خوردبرد کرنیوالوں کیخلاف ہر فورم پر شدید احتجاج کیساتھ آواز بلند کریگی سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری بی ایل جی بورڈاور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا کہ فوری تحقیقات کرکے سبی کے ملازمین کی تنخواہیں ادا ک جائیں۔