|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2020

کوہلو:لیویز کیو آر ایف نے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ وگولہ برآمد کرلیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں ملوث چارملزمان کو دھر لیا گیا ہے انچارج کیو آر ایف لیویز سبی زون رسالدار میجر شیر محمد مری نے کیو آر ایف زونل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیو آر ایف کی کاروائی میں برآمد اسلحہ و گولہ بارود اور گرفتار ملزمان کو پیش کرتے ہوئے۔

کہا کہ ڈی جی لیویز  کی خصوصی ہدایت پر بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں سنگین نوعیت قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب چارملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کیو آر ایف لیویز نے خفیہ اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ملزمان نے لیویز پر فائرنگ کردی کیو آر ایف نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز حکام کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے اسلحہ میں آر پی47 کے دو گولے،ایس ایم جی روند11عدد،ایس ایم جی میگزین 1عدد،ایس ایم جی گن 1عدد،تھری ناٹ گن 1عدد،تھری ناٹ تھری روند 26عدد،5دستی بم شامل ہیں،ملزمان فورسز پر حملوں،قتل واقدام قتل اور ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے شیر محمد مری نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لیویز فورس کا کلیدی کردار رہا ہے کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت دینگے شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ڈی جی لیویز کی خصوصی ہدایت پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔