حب: پاکستان کوسٹ گارڈز کی دو مختلف کارروائیاں،مسافرخواتین سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،وندر میں غیرقانونی طور چھپایا گیا 50ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا،برآمدمنشیات کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً6کروڑ 18لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران چار مسافر خواتین سے 25کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرکے چاروں خواتین اسمگلر کو حراست میں لے لیاجبکہ ایک اور مسافر کوچ سے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک خاتون سے 12کلو چرس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک اور کاروائی میں دوران گشت وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پر غیر قانونی طورپر چھپایا گیا 50ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیااس حوالے سے بتایا جاتاہے
کہ پانچوں گرفتارخواتین اسمگلرز کو شامل تفتیش کردیاگیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کسی بھی قسم کی اسملنگ کو روکنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور وطن عزیز کو اسمگلنگ اور منشیات جیسی لعنت کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
حب،مسافرخواتین سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
وقتِ اشاعت : July 28 – 2020