کوئٹہ : وزارت خارجہ سے اسپیشل فارن سیکریٹری کے عہدے سے حال ہی ریٹائرڈ ہونے والے گریڈ 22 کے افسر عبدالسالک خان کو چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن تعینات کردیا گی
ا عبدالسالک خان کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے، انھوں نے ایف جی اسکول کوئٹہ کینٹ، ٹیکنیکل ہائی اسکول کوئٹہ ،سائنس کالج اور جامعہ بلوچستان سے تعلیم حاصل کی ،بعدازاں سول سروس کاامتحان پاس کی
ا، اور فارن سروس گروپ کے لئے منتخب ہوئے، انھوں نے ملک سے باہر اومان ،جرمنی ،یمن اور چین میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں ،جدہ میں قونصل جنرل رہے، قزاقستان اور انڈونیشیامیں بھی پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں عبدالسالک خان کو تعیناتی کے دوران قازقستان میں وہاں کے صدر کی جانب سے قازقستان
کے اعلیٰ ترین صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو کہ انکی سفارتی قابلیت کامنہ بولتا ثبوت ہے، عبدالسالک خان کاشمار وزارت خا رجہ کے قابل ترین افسران میں ہوتاہے،