بلوچستان کا سنگین مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے، عید میں متاثرہ خاندانوں کو خوشی اپنے پیاروں کی بازیابی سے ہوگی، مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے عیدالاضحٰی کے پر مسرت موقع پر ملک بھر کے عوام اور خصوصا بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ سادگی سے اپنی عید منائی اپنا خیال رکھیں اپنے خاندان و بزرگوں، رشتہ داروں اور قریبی دوست و احباب کا خیال رکھیں،
کرونا سے بچاو کے ایس او پی کو اپناتے ہوئے اپنے اور اپنے احباب کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کمپرومائز نہ کریں بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کا سنگین ترین مسلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے خوشی کے پرمسرت موقع پر حکومت اور ریاست کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے
کہ وہ قانون کا پاس رکھتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں لاپتہ افراد کے خاندان سالوں سے اپنے پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں ان عیدیں پیکی پڑھ گی ہیں بچے اپنے باپ،بہنیں بھائیوں اور بیویاں اپنے سہاگوں کے انتظار میں ہیں ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی ضرورت ہے اور تمام اہل وطن لاپتہ افراد کی باحفاظت واپسی کے لیے دعا کریں اور ہمیں ان افراد کے لیے اپنی عید بھی سادگی کے ساتھ منائیں۔
کل چمن میں جو ہوا اس پر بھی بہت افسوس ہوا لوگوں کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کر دیا گیا۔ آئیں ملکر عیدالاضحٰی کے پر مسرت موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گناہوں کی بخشش کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالٰی بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی سے ہمیں نجات دے اور دعا کریں کہ اللہ پاک ہمیں منافق حکمرانوں کے شر سے محفوظ رکھے۔