|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2020

خضدار: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف خضدار میں جمعیت علماءاسلام ،بلوچستان عوامی پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیاں و جلسوں کا انعقاد ،کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار ،

مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کیا گیا ،کشمیر بنے گا پاکستان ،عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں جیسے نعرے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر (یوم استحصال کشمیر ) کی مناسبت سے جمعیت علماءاسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سالار سابق ایم این اے مولانا قمر الدین کی قیادت میں جامعہ مسجد خضدار سے نکالی گئی ریلی کے شرکاءمختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے مرکزی آزادی چوک پر پہنچ گئے، جہاں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سالار سابق ایم این اے مولانا قمرالدین ،ا،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی 

یم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ،تحصیل امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی ،مولانا بشیر احمد عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہن بھائی ایک سال سے بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں ان کے تمام بنیادی حقوق سلب ہیں حتی کہ انہیں خوراک اور علاج کی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے دوسری جانب اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی بھی شرمناک ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کے موثر حکمت عملی اپنائیں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر دوسر ی جانب عالمی قوتیں آنکھیں بند کررکھی ہے مگر پاکستان ،پاکستانی عوام ،خصوصا بلوچستان کے عوام بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے اس حوالے سے مسلح افواج جو بھی اقدامات اٹھائیں گے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے 

بھارتی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے پوری کشمیر کو اجتماعی جیل میں تبدیل کر کے نہتے کشمیری عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اس بد معاشی کے خلاف عالمی قوتوں کو احتجاج کرنا چائےے ریلی و جلسہ کے شرکاءپاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے دریں اثناءبلوچستان عوامی پارٹی کے راہنما میر فیاض زنگی جو کے قیادت میں انکے رہائش گا ہ زنگی ہاﺅس کٹھان سے یوم استحصال کشمیریوں و پاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خضدار پریس کلب پہنچا ریلی میں کشمیر ی بھائیوں و پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ریلی سے قبائلی و سیاسی راہنما میر فیاض زنگیجو کامریڈ خالد یوسف ہارونی میر ظفر زنگی جو میر عامر میر عبدالسلام اور میر زنگین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی خام خیالی ہیکہ وہ کشمیر میں مظالم کرکے انہیں اپنے ساتھ ملا لے گا 72سال سے کشمیریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور آئندہ بھی دینگے بلوچستان کے عوام کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں آج یوم استحصال پر پوری بلوچ قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دیا ہیں کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کے ہوتے ہوئے ہندوستان یہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلوچستان عوامی پارٹی کے راہنما نے کہا کہ بھارت اب ایک انتہاہ پسند ریاست میں تبدیل ہوچکا ہے اور زبردستی کشمیر کو اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے لیکن وہ شاید بھول گیا ہیکہ کشمیریوں کی آواز کو دبانا یا انہیں اپنا حصہ بنانا پاک فوج اور پاکستانی عوام ناممکن بنائیگی مقررین نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے جاری غیر انسانی سلوک پر اب دنیا نے بھی اچھی طرح جان لیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور نہ ہی کشمیری عوام ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ایک سال سے کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہرفورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی لڑتا رہے گا آج ہم دنیا بھر کو یوم استحصال مناکر پیغام دینا چاہتے ہیکہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہماری منزل سری نگر ہوگی علاوہ ازیں خضدار شہر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے مختلف ٹولیوں کی شکل میں نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلیاں نکالی موٹر سائیکلوں پر پاکستان و کشمیر کے جھنڈیاں لگے ہوئے تھے نوجوان بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے