ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں گھریلو تنازعہ پر بھانجے نے ماموں کا گھر اجاڑ دیا پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے حدود شاہی چوکی میں ملزم رسول بخش قلندرانی نے اپنے ماموں علی گل قلندرانی کے گھر میں گھس کر خودکار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
جسکے نتیجے میں مالک مکان علی گل قلندرانی اور اسکی ایک بیٹی شبنم گل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے مقتول کا ایک بیٹا شاہ زیب اور بیٹی شاہجہاں زخمی ہوگئے دلخراش واقعہ کے بعد ملزم آلہ قتل سمیت جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا۔
جہاں ضروری کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔