|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2020

تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے یوم استحصال کی نسبت سے اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ہندوستان کی جانب سے ریاستی دہشت گردی، فوجی آپریشن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی اور بے ضمیری انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا ہندوستان کی جانب سے اس طرح کے اونچے ہتھکنڈوں سے بہادر اور نڈر کشمیریوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے بلکہ ان کے حوصلے مذید توانا اور مضبوط تر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ملکر ہندوتوا ذہنیت کو ناکام کرینگے اور کشمیر کے لوگوں کیلئے ایک روشن مستقبل بنانے میں ضرور کامیاب ہونگے۔