خضدار: ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں میں جمعہ کے روز علی الصبح سے شروع ہونی والی بارش رات گئے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہی،مولہ میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے،نال،وڈھ،زہری اور باغبانہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا،گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوگئی موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں وڈھ،خضدار،مولہ کرخ،نال اور زہری میں جمعہ کی علی الصبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا تحصیل مولہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی نشیبی علاقے زیر آپ آ گئے نال،وڈھ،کرخ،زہری،باغبانہ فیروز آباد،زیدی کے علاقوں میں آندھی کی وجہ سے زمینداروں کے سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچا۔
بارش کے باعث خضدار و گردنواح کے علاقوں میں گرمی کی شد ت میں کمی ہوئی اور موسم مجموعی طور پر خوشگوار ہو گیا علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہی تا ہم ضلع کے کسی بھی علاقہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی بارش کی وجہ سے ضلع خضدار کے مختلف ڈیموں شکرانی ڈیم کرخ،ہڑمبو ڈیم وڈھ و دیگر ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔