|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2020

کوہلو: کوہلو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سرکاری اراضی پر قائم قبضہ واہ گزار کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کی سربراہی میں تحصیلدار عبدالصمد مری،ایس ایچ او حق نواز حسنی،محکمہ مال اور بلدیہ کے عملے سمیت پولیس ولیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ بھاری مشینری استعمال کرکے پیپلز کالونی میں محکمہ مال کے اراضی پر قائم قبضہ کو واہ گزار کرایا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کا کہنا تھا کہ کسی کو خاطر میں لائے بغیر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی جارہی ہے عدالت عالیہ کے خصوصی احکامات پرسرکاری اراضی پرقائم قبضہ واگزار کرنے کاسلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے دودنوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں مربع فٹ زمین سے غیر قانونی قائم قبضہ ہٹا کر واہ گزار کردی ہے مذکورہ اراضی محکمہ مال اور تعلیم کے ملکیت ہیں۔

انہوں نے کہا قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے کی ہزاروں مربع فٹ سے زائد کی اراضی پر قبضہ کرکے عمارتیں قائم کردیئے تھے جس پر متعلقہ اداروں کے عملے کے ہمراہ بھاری مشینری استعمال کرکے قبضہ واہ گزار کرکے تعمیر شدہ عمارتیں مسمار کردی ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف برسرپیکار ہے۔