تربت: بلوچستان کے صحافی مرحوم ساجد حسین کا نمازہ جنازہ آبائی گاؤں نظر آباد میں ادا کردیا گیا۔ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے سرحدی علاقہ نظر آباد سے تھا جو اس سال مارچ کو سویڈن میں پراسرا طور پر لاپتہ ہو گئے جبکہ اپریل کو ساجد حسین کی لاش اپسالا کے ایک نہر میں پائی گئی تھی۔ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے ساجد حسین کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
تاہم طویل تحقیق کے بعد گزشتہ ہفتہ سویڈن میں حکام نے ساجد حسین کی موت کو حادثہ قرار دے کر لاش خاندان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کی لاش سویڈن سے بلوچستان لائی گئی جہاں جمعہ کی شام نماز عصر کے بعد نظر آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ساجد حسین کو صحافتی امور میں مشکلات کے باعث بلوچستان سے جلاوطن ہونا پڑا تھا،وہ پہلے خلیجی ممالک اور بعد میں سویڈن چلے گئے تھے۔