|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2020

گوادر:سیکریٹری کلچر، ٹورازم اور آثار قدیمہ بلوچستان ظفر بلیدی نے گوادرکے لوگوں میں اپنے ثقافت اور ہیریٹیج کے حوالے سے موجود گہری دلچسپی اور توجہ کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ ادارہ ثقافت تاریخی مقامات اور ثقافت کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات کرےگی۔

اوہ آرسی ڈی کونسل گوادر کے وزٹ کے دوران کونسل کےذمہ داران سے اظہار خیال کررہے تھے۔ انہون نے کہا کہ گوادر تاریخی اور ثقافتی ورثے کے لحاظ سے بے حد مالا مال ہے جس کو محفوظ بنانے کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔ انہون نے آرسی ڈی کونسل گوادر کی لائبریری، آڈیٹوریم، فٹنس کلب اور اسکول کا وزٹ کیا اور کتاب میلہ سمیت کونسل کے کام کو سراہا اور لائبریری کے لئے کتب فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں انہوں نے گوادر شاہی بازار، چارپادگو، ٹیلیگراف آفس، گوادر میوزیم اور سید ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری نے کہا کہ گوادر کے ثقافتی مقامات کو محفوظ کیا جائیگا اور گوادر فورٹ میوزیم کو عوام کے لئے کھولا جائیگا۔لائبریری کے لئے کتب اور دس عدد کمپیوٹر دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جمیل بلوچ آرکیالوجسٹ/کیوریٹر، گہرام بخشی اسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت اور منیر بلوچ محکمہ سیاحت بھی انکے ہمراہ تھے