|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے،صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا22مریض صحت مند ہوگئے -محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو697افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے8اضلاع میں 49مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11884 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 22مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد10326ہوگئی ہے جبکہ 1421 مریض زیر علاج ہیں 273افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 137 ہے۔