|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2020

ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور دانشوروں کا مشاورتی کٹھ پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی رہاش گاہ پر منعقد ہوا صدارت پارٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی۔

مشاورتی اجلاس میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون، سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور احمد دھریجہ، جام اظہر مراد چئیرمین سرائیکی فائڈیشن، مظہرعباس کات چیئرمین سرائیکستان نیشنل تحریک، شاہ نواز مشہوری چیئرمین سوجھل دھرتی واس، مخدوم اکبر شاہ مرکزی سینئر نائب صدر سرائیکی قومی اتحاد، راشد عزیز بھٹہ چیئرمین سرائیکی ایکشن کمیٹی، محمد انور بھٹہ پریزیڈنٹ سرائیکستان نیشنل پارٹی، شاہد کوکب نوناری سرائیکستان ورکر فورم سربراہ، ملک اعجاز احمد لانگ چیئرمین یوسی 185، مہر رستم علی سیال پاکستان قومی اتحاد صوبائی رہنماء، شریف خاں لشاری سرائیکستان قومی اتحاد۔

نزیر کٹپال، اللہ وسایا خاں لنگاہ مرکزی نائب صدر PSP،علامہ اقبال وسیم وائس چیئرمین پی ایس پی، ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز ونگ پی ایس پی، احمد نواز سومرو سومرو چیف آرگنائزر PSP، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات پی ایس پی، ریاض حسین کھرل ضلعی صدر رحیم یار خانPSP، اکرم گھلو، قاظی وحید، عباس ڈاہا رہنماء PSP،اسماعیل بلوچ رابطہ سیکرٹری سندھ پی ایس پی، اور دیگر پارٹیز کارکنان نے شرکت کی نظامت کے فرائض محمد اکبر انصاری جنرل سیکرٹریPSP نے دیے۔

اس موقع پر بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 81 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ تین اور جگہ کیک کاٹا گیا جن میں ڈی جی خان، لودھراں اور کراچی شامل ہے جبکہ مقررین نے بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی سرائیکی قومی تحریک کے لیے جدوجہد کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ آج سرائیکی قومی تحریک کے تمام سرکردہ شخصیات اور نمائندے سرائیکی تحریک کو منظم اور جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے یک نکاتی ایجنڈا اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر متفق ہوتے ہیں جوکہ یقیناً سرائیکی تحریک کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قوم پرست جماعتیں، دانشور، ادیب اور شعراء کرام مل کر ہی موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلا سکتے ہیں اگر بیرسٹر تاج لنگاہ کے نظریے کو آگے لے کر چلنا ہے تو تمام سرائیکی سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ابتدائی خطاب مرکزی صدر پی ایس پی ملک اللہ نواز وینس نے کیا اور کہا کہ پنجابی بیوروکریسی سرائیکی خطے کے تمام مسائل پر قابض ہے سول سیکرٹریٹ سرائیکی قوم کے مسائل کا حل نہیں ایک منظم سازش کے تحت سرائیکی خطے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جا رہا ہے جسکی ہم قطن اجازت نہیں دیں گے۔

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون نے کہا کہ سرائیکی قوم پرست جماعتیں پہلے ہی متحد تھے اور اب بھی حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کے لیے پر امن عزم ہیں سب سیکرٹریٹ کے ڈرامے کو ناکام بنانے کیلئے جب تک تمام سرائیکی قوم پرست ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہونگے اس وقت تک حقوق حاصل نہیں ہونگے ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ جلد لائحہ عمل مرتب کر کے سرائیکی وسیب کے 23 اضلاع میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے کریں گے جس میں موجودہ حکومت کے پتلے بھی جلائیں گے۔

راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ اس وقت ہمیں پورے وسیب میں ریلیوں اور مظاہروں کی ضرورت ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اپنی تحریک کو منظم کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کی مشاورتی اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام سرائیکی قوم پرست جماعتوں کی ایک صوبہ سرائیکستان ایکشن کمیٹی بنائی جائے گی جسکا اعلان عنقریب رہنماء پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔