|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2020

کوئٹہ: بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو کی برسی آج بلوچستان بھر میں منائی جائے گی۔ برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میرغوث بخش بزنجو کی سیاسی زندگی کے دور میں کی جانے والی جدوجہد پر سیاسی، قبائلی رہنماء روشنی ڈالیں گے۔

میرغوث بخش بزنجو کا شمار برصغیر کے اہم سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے سیاسی دور میں جمہوریت کی بالادستی اور آئین وقانون کے حوالے سے جدوجہد کی ان کے شاگردوں میں ملک کے سیاسی قدرآور رہنماؤں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات شامل ہیں۔

میرغوث بخش بزنجو نے بلوچستان کے حقوق کیلئے کئی دہائیوں تک جدوجہد کی اور اس کیلئے انہیں جیل کی صعوبتیں سمیت دیگر مصائب کا سامنا کرناپڑا۔مگر بابائے بلوچستان اپنے نظریہ پر قائم رہے اور آج بھی ان کی سیاسی جدوجہد وافکار کو روشن باب کی طرح یاد رکھاجاتا ہے۔