|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2020

کوئٹہ: بروری روڈ پر واقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایک 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب شہری خریداری میں مصروف تھے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے