|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2020

حب: قومی شاہراہ بلوچی گوٹھ کے قریب سوزوکی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق 11 زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی شام وندر کے علاقے بلوچی گوٹھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون اور کمسن بچی پوجا دختر پہلاج سکنہ ٹنڈوالہ یار سمیت دو افراد جانبحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق حادثے کی شکار گاڑی سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار سے لسبیلہ آرہی تھی، جو کہ بدقسمتی سے لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی، زخمیوں میں کمسن بچوں چپا، آرتی، متھن، دلیپ سمیت لکھو، ڈنو اور تین خواتین شامل تھیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج محمد رمضان جاموٹ نے سول اسپتال اوتھل پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی،جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔