کوئٹہ: ڈی سی ٹرانزٹ کسٹم شاہ فیصل کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی سے مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے، پاک افغان سرحد پر دو ہفتوں سے تجارتی سرگرمیاں معطل تھی
جو آج بحال ہوگئی ،چمن باڈر باب دوستی سے ٹرانزٹ کے درجن سے زائد ٹرک افغانستان میں داخل ہوگئے، سرحد صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ چمن کے عوام ،تاجروں کے علاوہ افغان لوگوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہا