مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں ضلعی صدر نواز بلوچ کے زیر صدارت بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس منعقد ہواتعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ صوبائی سیکرٹری تعلیم ظفر بلوچ بی ایس او پجار کے زونل صدر ناصر بلوچ جنرل سیکریٹری نثار بلوچ ظفر اقبال بلوچ ودیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی فلسفہ سے ہی قومی وطنی اہداف کی تکمیل کو شعوری طور پر ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
سیاست میں اقدار سنجیدگی بربادی برادشت اور رواداری کو متعارف بابائے بلوچستان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بابے بزنجو نے تمام عمر شعوری و فکری اور نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ بابائے بلوچستان کی جدوجہد کا محور ہی قومی سوال کے حل،جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلیے جدوجہد کی۔بابا بلوچستان آمریت کو زہر قاتل قرار دیتے تھے۔
جو ملک کو بربادی کی طرف دھکیلتا ہے مقررین نے کہا کہ جمہوری شعوری اور فکری اصولوں کی پاداش میں میر بزنجو نے طویل اور سخت قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیے لیکن اپنے سیاسی فلسفہ اور فکری سوچ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔انھوں نے کہا آج بھی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین اور کارکن بابائے بلوچستان کے سیاسی فلسفہ پر کاربند رہ کر قومی مقاصد کے حصول کیلیے عملی جدوجہد کررہی ہے۔