|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کٹ حوالے سے تیار کتابچہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو پیش کرنے کے بعد اسکی کاپیاں بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں بالخصوص چائنیز ایمبیسی اور سی پیک اتھارٹی کو بھجوادی ہیں آزادی نیوز کو موصول خط میں یہ بتایا گیا

ہے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے حوالے جو مواقع موجود ہیں ان پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ایک مکمل کتابچہ تیار کیا ہے اور چند روز چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے یہ کتابچہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو پیش کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر اب یہ کتابچہ سی پیک اتھارٹی کے توسط سے چائنیز سفارت خانے سمیت دیگر دوست ملکوں کو بھی بھجوایا جائے گا سی پیک اتھارٹی کے آفس سے ایک خط کے ذریعے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی اس کوشش کی تعریف کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے

کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے چند ماہ قبل اسلام آباد میں سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی تھی جسمیں بلوچستان میں جاری ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ جام کمال کیساتھ ملکر کوششیں کررہے ہیں اس ہی سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کو ہدایت کی تھی کہ صوبے میں کہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اس سلسلے
میں بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا تیار کیا گیا کتابچہ سی پیک اتھارٹی سمیت مختلف اہم ملکوں کو بھجوایا جائے۔